[]
حیدرآباد: تحریک مسلم شبان کے پریس نوٹ کے بموجب کل 6دسمبر یوم شہادت بابری مسجد ہے۔ کل مسلمان یوم سیاہ اور خصوصی عبادات کے طور پر منائیں۔
واضح ہو کہ 6دسمبر 1992ء کو ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کو فرقہ پرست طاقتوں نے شہید کردیا تھا۔
جناب محمد مشتاق ملک صدر تحریک مسلم شبان و شرعی فیصلہ بورڈ نے عامتہ المسلمین سے اپیل کی کہ اُمت مسلمہ ہند اور عالم اسلام کی ترقی کے لئے خصوصی دعائیں کریں اور آج کے یوم کو سیاہ یوم کے طور پر منائیں۔
تین دہے گذر جانے سے حق مٹ نہیں جاتا اور باطل سچ نہیں ہوجاتا۔ بابری مسجد حق تھی حق رہے گی۔ اس میں کسی بھی مسلمان کو شک نہیں ہونا چاہئے۔
6دسمبر کو ظالم اور دہشت گردی پر یقین رکھنے والے گروہ نے 450سالہ قدیم بابری مسجد کو شہید کردیا۔قانون اور حکمرانی کرنے والوں نے ساری دنیا میں ملک کو شرمسار کردیا۔
ہزاروں نوجوانوں کی جانیں گئیں وہ شہید ہوگئے۔ ان شہیدوں کی یاد کا بھی دن ہے۔ تحریک مسلم شبان نے بابری مسجد کی شہادت سے قبل ہی آواز بلند کی۔
ایودھیا میں شہادت سے قبل صدر تحریک مسلم شبان جناب محمد مشتاق ملک نے گرفتاری دی اور شہادت کے بعد فیض آباد مسجد ٹاٹ شاہ کے سامنے بابری مسجد مارچ کرتے ہوئے گرفتاری دی۔
بابری مسجد مسلم بند منایا جاتا رہا مگر گزشتہ تین سال سے یوم سیاہ اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جارہا ہے۔
پریس نوٹ میں کہا گیا کہ 6دسمبر یعنی کل سعیدآباد مسجد اُجالے شاہ ؒمیں بعد نماز ظہر جلسہ عام منعقد ہوگا۔ شرکت کریں صدر مسلم شبان کا خطاب ہوگا۔