واشنگٹن کا مبینہ سیف زون جھوٹ کے سوا کچھ نہیں، تحریک جہاد اسلامی

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے المیادین کے حوالے سے خبر دی ہے کہ فلسطینی ذرائع نے غزہ کے علاقے خان یونس اور جبالیا پر صیہونی حکومت کے حملوں کے نتیجے میں 40 سے زائد افراد کی شہادت کی خبر دی ہے۔

اسلامی جہاد موومنٹ نے کہا کہ مغربی کنارے میں قابض رجیم کے اقدامات نسلی تطہیر اور قتل عام کی پالیسی کا حصہ ہیں جس کا مقصد ہماری زمین کو اس کے باشندوں سے خالی کرنا ہے۔ تاہم غاصب رجیم کی جانب سے شروع کی گئی خون کی ہولی اسے فتح  نہیں دلا سکے گی بلکہ اس قاتل رجیم کی شکست یقینی ہے۔

اسلامی جہاد کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم قابض رجیم کے وحشیانہ قتل عام پر عربوں کی  بزدلانہ خاموشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے عوام کو ہر طرح سے متحرک کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *