پانچ ریاستوں کے اسمبلی انتخابات، مختلف ایجنسیوں کے ایگزٹ پولس

[]

نئی دہلی: مختلف اخبارات اور ٹی وی چیانلوں کی جانب سے 5 ریاستوں کے اسمبلی انتخابات میں عوام کے رجحانات کا پتہ چلانے کرائے گئے سروے کی بنیاد پر اکزٹ پولس جاری کئے گئے ہیں۔

ان کے مطابق مدھیہ پردیش اسمبلی میں جملہ 230 نشستیں ہیں جبکہ اکثریت حاصل کرنے 116 نشستوں کا حصول ضروری ہے۔

جن کی بات کے سروے کے مطابق بی جے پی کو 100 سے 123‘ کانگریس کو 110 تا 125‘ ریپبلک ٹی وی۔ میٹریز کے مطابق بی جے پی کو 118 تا 130‘ کانگریس کو 97 تا 107‘ ٹی وی 9 بھارت ورش۔ پول اسٹراٹ کے مطابق بی جے پی کو 106 تا 116 اور 111 تا 121 نشستیں حاصل ہوسکتی ہیں۔

تینوں سروے میں بی ایس پی کو صفر نشست حاصل ہونے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

جن کی بات کے مطابق راجستھان میں بی جے پی کو 100 تا 122 اور کانگریس کو 62 تا 85 نشستیں‘ ٹی وی 9 بھارت ورش۔ پول اسٹراٹ کے مطابق بی جے پی کو 100 تا 110‘ کانگریس کو 90 تا 100 نشستیں حاصل ہونے کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔

چھتیس گڑھ میں اے بی پی نیوز۔ سی ووٹر سروے کے مطابق بی جے پی کو 36 تا 48 اور کانگریس کو 41 تا 53‘ جن کی بات کے مطابق بی جے پی کو 34 تا 45 اور کانگریس کو 42 تا 53 نشستیں ملیں گی۔

تلنگانہ میں جَن کی بات کے مطابق بی آر ایس کو 40 تا 55‘ کانگریس اتحاد کو 48 تا 64‘ بی جے پی اتحاد کو 7 تا 13 اور اے آئی ایم آئی ایم کو 4 تا 7 نشستیں حاصل ہوسکتی ہیں۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *