[]
مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر اعلی میجر جنرل سید یحیی صفوی نے کہا ہے کہ جہاد اور مقاومت کا جذبہ عدالت خواہی اور حریت پسندی کا جذبہ ہے جو دنیا کے مستضعفین کی مدد اور حمایت کے جذبے پر مبتنی ہے۔
انہوں نے کہا کہ انقلاب اسلامی اور دفاع مقدس کے خطے کی اقوام کو بھی بڑا درس اور سبق ملتا ہے۔ عراق، شام اور یمن کے عوام اس کو نمونہ بناکر استقامت کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مشرق سے بحیرہ روم تک کے مجاہدین انقلاب اسلامی سے متاثر ہیں۔ مختلف مواقع پر صہیونی حکومت کی شکست اسی استقامت کا نتیجہ ہے۔ یمن کی سرزمین پر بھی ان شاء اللہ انصاراللہ کو کامیابی ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ عراق اور شام میں عوام کی مقاومت کی وجہ سے داعش کو شکست ہوئی۔ افغانستان میں بھی عوام نے بہادری کے ساتھ امریکہ کو شکست دے کر انخلاء پر مجبور کردیا۔
میجر جنرل صفوی نے مزید کہا کہ مشرق وسطی میں امریکی فوجیوں کی تعداد میں کمی ہورہی ہے۔ افغانستان میں ہونے والی شکست کے بعد امریکہ کو عراق اور شام میں ذلت کے ساتھ انخلاء کرنا پڑے گا۔
انہوں نے اتحاد بین المسلمین کو بیت المقدس کی آزادی کا راز قرار دیا۔