ٹی ایم سی کو بچانے کے لیے ممتا بنرجی نے کی تنظیمی ’سرجیکل اسٹرائیک‘، بھتیجے ابھیشیک کے قریبی لیڈران کو دیا دھچکا

دہلی سے لے کر کولکاتہ تک مچے سیاسی خلفشار کو دبانے کے لئے کلیان بنرجی کو چیف وہپ کی ذمہ داری دے کر ممبران پارلیمنٹ پر سخت شکنجہ کسنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ اس کے علاوہ مہوا موئترا کو قومی سطح پر پارٹی کا کھویا ہوا اثر و رسوخ واپس لانے کے لئے صف اول میں کھڑا کیا گیا ہے۔ سیاسی ماہرین کے مطابق یہ تنظیمی سرجری صرف ایک عام تبدیلی نہیں ہے، پارٹی کے اندر ممتا بنرجی کی فوج کو بچائے رکھنے کی آخری کوشش ہے۔ ایک طرف فرہاد حکیم جیسے قدآور لیڈروں نے کولکاتہ کے میئر عہدے سے یہ کہہ کر استعفیٰ  دے دیا کہ وہ ’بغیر فوج کے کمانڈر‘ نہیں رہنا چاہتے، تو دوسری طرف کالی گھاٹ اجلاس کے دستاویزات میں جعلی دستخط کے الزامات کی جانچ سی آئی ڈی کر رہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *