اسرائیل پر حملہ ایک وارننگ تھا، جارحیت دہرائی گئی تو جواب مزید وسیع ہوگا، ایرانی پاسداران انقلاب

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے اسرائیل پر جوابی میزائل حملے کے بعد ایرانی پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل پر حملہ ایک وارننگ تھا، جارحیت دہرائی گئی تو جواب مزید وسیع ہوگا۔ 

ایرانی پاسداران انقلاب نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اسرائیل کے رامات ڈیوڈ ائیر بیس کو آئی آر جی سی ایروسپیس فورس کے بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کی قبولیت اس شرط پر تھی کہ تمام محاذوں پر فائرنگ بند ہو، امریکا اور اسرائیل نے اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا۔

پاسداران انقلاب نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل لبنان پر حملے روک دے، ورنہ نتائج مزید تباہ کن ہوں گے،خطے میں تمام امریکی و اسرائیلی اہداف کو نشانہ بنایا جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *