حزب اللہ، حماس اور غزہ کے خلاف نتن یاہو کی گیدڑ بھبکیاں

مہر خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نتن یاهو نے کابینہ اجلاس کے دوران دعوی کیا کہ اسرائیل حزب اللہ کو اپنی سرزمین یا بستیوں پر حملے کی اجازت نہیں دے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیل تمام محاذوں پر دہشت گردی سے لڑ رہا ہے۔ ان کے مطابق مغربی کنارے اور رابطہ لائن کے ساتھ اسرائیلی فوج، شاباک اور پولیس ہر سال سینکڑوں حملوں کو ناکام بناتے ہیں، تاہم وہ یہ بھی تسلیم کرتے ہیں کہ تمام حملوں کو روکنا ممکن نہیں ہوتا۔

نتن یاهو نے آج صبح مقبوضہ فلسطین میں ہونے والے ایک حملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک حملہ آور کوخاف یائیر علاقے میں داخل ہوا اور ایک اسرائیلی شہری کو قتل اور متعدد کو زخمی کیا۔

غزہ کے حوالے سے انہوں نے دعوی کیا کہ اسرائیلی فوج ہر سمت سے حماس کا محاصرہ سخت کر رہی ہے۔ ان کے مطابق اس وقت اسرائیل غزہ کی پٹی کے 60 فیصد سے زیادہ علاقے پر کنٹرول رکھتا ہے اور یہ شرح جلد 70 فیصد تک پہنچ جائے گی۔

آخر میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل حماس کو مسلح ہونے یا حملہ کرنے کی اجازت نہیں دے گا اور اس کی اعلیٰ قیادت کو بھی نشانہ بنا کر ختم کیا جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *