
File photo
حیدرآباد: شہر میں سخت سیکیورٹی انتظامات کے باوجود چوری کی وارداتیں جاری ہیں۔ تازہ طورپر میں صنعت نگر پولیس اسٹیشن کی حدود میں واقع زیڈ کالونی میں سرقہ کی سنگین واردات پیش آئی۔
اطلاعات کے مطابق نامعلوم چور بی آر ایس پارٹی کے سینئر قائد اور سابق اسپیکر اسمبلی سریش ریڈی کی رہائش گاہ میں داخل ہوئے اور وہاں سے تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے نقد کے علاوہ دیگر قیمتی اشیاء کی چوری کرکے فرارہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واردات اس وقت انجام دی گئی جب گھر میں کوئی موجود نہیں تھا جس سے شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ چوروں نے پہلے سے منصوبہ بندی کے تحت کارروائی کی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی صنعت نگر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کی کلوز ٹیم اور ڈاگ اسکواڈنے مقام واقعہ کا معائنہ کرکے اہم شواہد اکٹھے کیے۔ اس کے علاوہ زیڈ کالونی اور اطراف کے علاقوں کی سی سی ٹی وی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے۔پولیس نے ملزمین کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی
ہیں اور تلاشی مہم تیز کر دی گئی ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
