ایرانی میزائل حملے سے قطر میں امریکی فضائی کمانڈ سینٹر شدید متاثر، امریکی جریدے کا دعوی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی عسکری جریدے نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے میزائل حملوں کے نتیجے میں قطر کے العدید ایئربیس میں قائم امریکی مشترکہ فضائی آپریشنز مرکز شدید طور پر تباہ ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق ائیر اینڈ سپیس فورس میگزین نے ایک سینئر امریکی عہدیدار اور دیگر باخبر ذرائع نے بتایا کہ ایران اور امریکہ-اسرائیل جنگ کے ابتدائی ہفتوں میں متعدد ایرانی میزائل براہ راست اس مرکز پر آ کر گرے، جس کے باعث یہ عملی طور پر ناکارہ ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے کے وقت یہ کمانڈ سینٹر استعمال میں نہیں تھا اور اس کا عملہ پہلے ہی امریکی ریاست جنوبی کیرولائنا میں واقع ائیر فورس بیس منتقل کر دیا گیا تھا۔ اسی اڈے سے ایران کے خلاف امریکی فوجی کارروائیوں کی نگرانی کی جاتی رہی، جبکہ حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

العدید کا یہ کمانڈ سینٹر گزشتہ دو دہائیوں کے دوران افغانستان، عراق، شام اور یمن میں امریکی فوجی آپریشنز کے لیے مرکزی اعصابی مرکز کی حیثیت رکھتا تھا اور پینٹاگون کی علاقائی فضائی مہمات کا اہم ترین آپریشنل مرکز سمجھا جاتا تھا۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ایران کے قریب واقع ہونے اور اس تنصیب کی کمزوری نمایاں ہونے کے بعد امریکی دفاعی حلقوں میں یہ سوال اٹھ رہا ہے کہ آیا اس مرکز کو دوبارہ اسی مقام پر تعمیر کیا جانا چاہیے یا نہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *