ہر حملے کا جواب میزائلوں اور ڈرونز کی بارش کی صورت میں دیا جائے گا، محسن رضائی کا دوٹوک پیغام

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب کے فوجی مشیر جنرل محسن رضائی نے امریکہ کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نہ مذاکرات کے میدان میں اور نہ ہی جنگ بندی کے عمل کے دوران کسی قسم کی زیادتی یا دباؤ کو قبول کرے گا۔

سوشل میڈیا پر ایک پیغام میں محسن رضائی نے کہا کہ ایران کے خلاف کسی بھی جارحیت یا حملے کا جواب بھرپور انداز میں دیا جائے گا۔ ہر حملے اور ہر جارحیت کا جواب میزائلوں اور ڈرونز کی بارش کی صورت میں ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ کو پیچھے نہیں لوٹایا جاسکتا اور جو بھی فریق جارحیت کا راستہ اختیار کرے گا، اسے فوری طور پر اس کے نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

محسن رضائی کے مطابق ایران اپنی سلامتی، خودمختاری اور قومی مفادات کے تحفظ کے معاملے میں کسی قسم کی نرمی کا مظاہرہ نہیں کرے گا اور ہر ممکن خطرے کا جواب مناسب قوت کے ساتھ دیا جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *