حزب اللہ نے اسرائیلی دعووں کا مزاق اڑایا، طنزیہ تصویر وائرل

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حزب اللہ لبنان کے جنگی میڈیا شعبے نے شمالی مقبوضہ فلسطین کے شہر کرمئیل میں موجود اسرائیلی آبادکاروں کی ایک طنزیہ تصویر جاری کی ہے۔

یہ تصویر اسرائیلی فوج کے اس دعوے کے ردعمل میں شائع کی گئی ہے جس میں کہا گیا تھا کہ اس کی افواج دریائے لیتانی عبور کر چکی ہیں اور اہم و اسٹریٹجک پہاڑی علاقوں پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

جاری کی گئی تصویر میں متعدد اسرائیلی آبادکار زمین پر لیٹے ہوئے اور پناہ لیتے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، جبکہ تصویر پر اسرائیلی فوج کا یہ دعوی درج ہے کہ ہماری افواج دریائے لیتانی عبور کر چکی ہیں اور اہم پہاڑی علاقوں پر غلبہ حاصل کر چکی ہیں۔

حزب اللہ کی جانب سے یہ میڈیا اقدام جنوبی لبنان میں اسرائیلی فوج کی مبینہ پیش قدمی سے متعلق دعووں کا کھلا تمسخر قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ تصاویر ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب حزب اللہ کے مسلسل میزائل اور ڈرون حملوں کے باعث شمالی مقبوضہ فلسطین کی مختلف بستیوں میں خوف و ہراس اور تشویش کی صورتحال برقرار ہے، جبکہ اسرائیلی فوج اپنی کارروائیوں میں پیش رفت کے دعوے کر رہی ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *