’غلطی بورڈ کی، سزا بچوں کو اور کمائی حکومت کی‘، سی بی ایس ای امتحان تنازعہ پر راہل گاندھی کا تلخ تبصرہ

ویدانت نے کہا کہ جوابی کاپی کا سرورق ان کا تھا اور وہ اپنی تحریر پہچان سکتے تھے لیکن اندر کے کچھ صفحات میں لکھا مواد ان کا نہیں لگ رہا تھا۔ طلباء نے الزام لگایا کہ کچھ جوابات کی جانچ نہیں کی گئی اور کئی درست جوابات کو توقع سے کم نمبر دیے گئے۔ طلباء نے بتایا کہ انہوں نے اس مسئلے پر کئی بار سی بی ایس ای اور متعلقہ افسران سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن انہیں واضح جواب نہیں ملا۔ ویدانت نے کہا کہ جب انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے خدشات کا اظہار کیا تو انہیں بدنام کرنے کی کوشش کی گئی اور ان پر نظام کو غیر مستحکم کرنے کا الزام لگایا گیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *