بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مرکزی وزیر مملکت ہرش ملہوترا کو دہلی ریاستی بی جے پی کا صدر مقرر کیا ہے۔ بی جے پی کے قومی جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے جمعرات کو ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی صدر نتن نبین نے ہرش ملہوترا کو دہلی بی جے پی کا نیاصدر مقرر کیا ہے۔ ان کی تقرری فوری طور پر نافذ العمل ہو گی۔ ہرش ملہوترا کو وریندر سچدیوا کی جگہ دہلی بی جے پی کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔
بی جے پی نے چار ریاستوں میں ریاستی صدور کو تبدیل کیا، ہرش ملہوترا کو دہلی کا صدر بنایا
