نارائن پیٹ میں شدید گرمی کے باعث بائیک جل کر خاکستر

نارائن پیٹ: یکم مئی (اردو لیکس) تلنگانہ کے نارائن پیٹ ٹاؤن کے منڈی محلہ میں شدید دھوپ اور گرمی کی شدت کے باعث ایک بائیک میں اچانک آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں گاڑی جل کر خاکستر ہوگئی۔

 

واقعہ کے وقت وہاں موجود مقامی افراد نے آگ بجھانے کی کوشش کی، تاہم آگ تیزی سے پھیلنے کی وجہ سے آگ پر قابو نہیں پایا گیا۔

 

خوش قسمتی سے اس حادثہ میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ اطلاع ملتے ہی مقامی افراد موقع پر جمع ہوگئے۔ شدید گرمی اور دھوپ کے باعث اس طرح کے حادثات میں اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے پیش نظر عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا جارہا ہے۔ واضح رہے کے نارائن پیٹ میں آج درجہ حرارت 40 ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *