مغربی بنگال: پہلے مرحلے کی تیاریاں مکمل، 16 اضلاع کی 152 نشستوں پر کل ووٹنگ

جن اضلاع میں ووٹنگ ہوگی ان میں دارجلنگ، کالیمپونگ، جلپائی گوڑی، علی پور دوار، کوچ بہار، شمالی اور جنوبی دیناج پور، مالدہ، مرشد آباد، بیر بھوم، مغربی بردھمان، پرولیا، بنکورا، جھاڑگرام اور مشرقی و مغربی مدنا پور شامل ہیں۔ اس مرحلے میں مجموعی طور پر 1,478 امیدوار اپنی قسمت آزما رہے ہیں۔

سیکورٹی کے لحاظ سے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ تقریباً 2,407 کمپنیوں پر مشتمل مرکزی مسلح پولیس فورس تعینات کی گئی ہے، جن میں 2.4 لاکھ سے زائد اہلکار شامل ہیں۔ 7,384 پولنگ مراکز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے جہاں اضافی نگرانی رکھی جائے گی، جبکہ فوری کارروائی کرنے والی ٹیمیں بھی تعینات کی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے فوری نمٹا جا سکے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *