عراق: نئے وزیراعظم کی نامزدگی بدھ تک ملتوی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں نئے وزیراعظم کی نامزدگی بدھ تک ملتوی کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عراق میں شیعہ گروپوں کی ہماہنگی کمیٹی نے نئے وزیراعظم کے انتخاب میں ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا ہے اور اجلاس کو بدھ تک ملتوی کر دیا ہے۔

پہلے یہ اجلاس ہفتے کے روز ہونا تھا، لیکن بعد میں دوبارہ بدھ کو بلایا گیا ہے۔

دوسری طرف، مغربی خبر ایجنسی نے دعوی کیا ہے کہ کمیٹی نے باسم البدری کو وزیراعظم کے عہدے کے لیے نامزد کیا ہے، لیکن ابھی حتمی اتفاق نہیں ہوا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *