[]
مہر خبررساں ایجنسی نے فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے کہا ہے غزہ کے اطراف میں صہیونی فورسز اور فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے درمیان گھمسان کی جنگ جاری ہے جس میں صہیونی فورسز کو شدید جانی و مالی نقصان پہنچا ہے۔
تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عبرانی زبان کے اخبار یدیعوت احارونوت نے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ 2 دنوں میں ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 24 ہو گئی ہے۔
اسرائیلی حکام نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ غزہ پر زمینی حملے کے بعد مزاحمتی جنگجوؤں کے ساتھ لڑائی میں 20 صیہونی فوجی مارے گئے ہیں۔
ذرائع ابلاغ اور یہ وہ اعدادوشمار ہے جس کا صیہونی حکومت نے اعتراف کیا ہے، جبکہ ہلاکتوں کی حقیقی تعداد اعلان کردہ اعدادوشمار سے کہیں زیادہ ہے۔
درایں اثناء فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک کی عسکری شاخ القسام بریگیڈ نے اعلان کیا کہ ہمارے مجاہدین نے اس جمعہ کو چار یاسین 105 اینٹی آرمر راکٹوں سے صہیونی فوج کے ایک مرکاوا ٹینک کو نشانہ بناکر تباہ کردیا ہے۔