راہل گاندھی نے الزام لگایا کہ جب مودی کیرلم آتے ہیں تو وہ مذہبی معاملات پر بات نہیں کرتے کیونکہ وہ ایل ڈی ایف کو فائدہ پہنچانا چاہتے ہیں۔ ان کے مطابق مودی جانتے ہیں کہ ایل ڈی ایف قومی سطح پر ان کے لیے چیلنج نہیں بنے گا۔ آخر میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ ملک کے مختلف حصوں میں اقلیتوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ چھتیس گڑھ میں 2 ننوں پر حملہ ہوا، منی پور میں گرجا گھروں کو جلایا گیا، اور جو عناصر مسلمانوں، عیسائیوں و سکھوں پر حملے کر رہے ہیں، ان سے کیرلم کے وزیر اعلیٰ کی مبینہ ملی بھگت ہے۔
’اقلیتوں پر حملہ کرنے والوں سے کیرلم کے وزیر اعلیٰ کی سانٹھ گانٹھ‘، برسراقتدار طبقہ پر راہل گاندھی کا شدید حملہ
