غزہ میں صلح کے لئے فوری امن کانفرنس کے لئے تیار ہیں، چین

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے الشرق الاوسط کے حوالے سے کہا ہے کہ چین کے وزیرخارجہ وانگ یی نے کہا ہے کہ چینی غزہ پر صہیونی جارحیت کے خاتمے اور امن کے قیام کے لئے فوری طور پر امن کانفرنس بلانے کے لئے تیار ہے۔ اس حوالے سے اگر ضرورت ہوئی تو دونوں فریق پر دباو ڈالا جائے گا۔

عمانی ہم منصب سے گفتگو کرتے ہوئے وانگ یی نے کہا کہ غزہ میں ہر گزرتے دن کے ساتھ حالات بدتر ہورہے ہیں اور بحران شدت اختیار کررہا ہے۔ کوئی بھی ذمہ دار ملک اس حالت پر راضی نہیں اور بحران جاری رہنے کی اجازت نہیں دے سکتا۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل میں چین کی سربراہی میں تمام ممالک مخصوص عرب ممالک کے ساتھ دنیا میں عدل و انصاف رائج کرنے کے لئے کوششیں کی جائیں گی۔ ہم کشیدگی کو کم کرنے کے لئے کسی قسم کی کوشش سے دریغ نہیں کریں گے۔

بیجنگ غزہ میں جنگ بندی اور امداد کے محتاج فلسطینیوں کے لئے فوری امدادی سامان کی ترسیل کا حامی ہے۔ اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امدادی اشیاء بھیجنے پر تیار ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *