اسی طرح گجرات کے سورت میں ایل پی جی کی شدید قلت دیکھی گئی ہے، بلیک مارکیٹ میں قیمتوں میں آگ لگی ہوئی ہے جس کی وجہ سے بڑے پیمانے پرغیر مقیم مزدوروں کی نقل مکانی شروع ہوگئی ہے۔ بہت سے مزدور اپنا پورا سامان برتن، چولہے، بالٹیاں وغیرہ لے کر ٹرین میں سوار ہوکر گاؤں لوٹ رہے ہیں۔ نقل مکانی کے لیے مجبور مزدوروں کا کہنا ہے کہ گیس کی قلت کی وجہ سے کھانا نہیں کھا پارہے ہیں۔
ایل پی جی بحران: فیکٹریاں بند، ریلوے اسٹیشنوں پر مزدوروں کا رش، راجستھان، ممبئی اور گجرات میں حالات سنگین
