غزہ کی ساحلوں پر صہیونی جنگی کشتیوں کے حملے، کئی فلسطینی شہید و زخمی

[]

مہر خبررساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے کہا ہے کہ صہیونی فوج کی جنگی کشتیوں نے غزہ کے ساحلی علاقوں کو حملے کا نشانہ بنایا ہے۔ 

فلسطینی ذرائع کے مطابق صہیونی کشتیوں کے حملے کی وجہ سے مختلف مقامات پر 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

الشاطی کیمپ کے اطراف میں ہونے والے حملوں میں ایک اسکول کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

دراین اثناء المیادین نے تل الھوی میں صہیونی طیاروں کی بمباری سے کئی شہری شہید ہونے کی خبر دی ہے۔ جبکہ الزیتون، الشجاعیہ، الرضوان اور الشاطی کے علاقوں میں بمباری سے تباہ ہونے والی عمارتوں کے نیچے پھنسے ہوئے لوگوں کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

دوسری جانب جنگی محاذوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق القسام بریگیڈ نے ایک صہیونی ٹینک کو تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔ تنظیم کے بیان کے مطابق صہیونی ٹینک پر یاسین 105 میزائل سے حملہ کیا گیا تھا۔

علاوہ ازین الجزیرہ ٹی وی نے کہا ہے کہ القسام بریگیڈ سے جھڑپ میں ایک صہیونی فوجی ہلاک ہوگیا ہے۔ صہیونی فوجی اہلکار یوال زیلبر 17 ویں فوجی ہے جو گذشتہ غزہ کی سرحدوں پر جھڑپوں کے دوران ہلاک ہوگیا ہے۔ 

اب تک کی اطلاعات کے مطابق صہیونی فوج کے 332 اہلکار طوفان الاقصی کے بعد ہلاک ہوگئے ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *