جماعتِ اسلامی ہند نرمل کے زیرِ اہتمام ‘عید ملاپ’ تقریب: ملی یکجہتی اور انسانی ہمدردی کا پیغام

جماعتِ اسلامی ہند نرمل کے زیرِ اہتمام ‘عید ملاپ’ تقریب: ملی یکجہتی اور انسانی ہمدردی کا پیغام

ریاستی و مقامی قائدین کا خطاب؛ ممتاز تعلیمی و سماجی شخصیات کی کثیر تعداد میں شرکت

نرمل (پریس نوٹ): جماعتِ اسلامی ہند یونٹ نرمل کے زیرِ اہتمام آج یہاں پینشنرس بھون (اولڈ تحصیل آفس) میں ایک عظیم الشان ‘عید ملاپ’ پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ اس پروقار تقریب کی صدارت محترم جناب محمد اظہر الدین صاحب (صدر جماعتِ اسلامی ہند، ریاست تلنگانہ) نے فرمائی، جبکہ محترم جناب محمد صدیق احمد صاحب (نائب صدر ریاست) نے بحیثیت شریکِ صدر شرکت کی اور اپنے ولولہ انگیز خطاب میں عید کی سماجی اہمیت پر روشنی ڈالی۔

 

پروگرام کا آغاز شہر کے معزز علمائے کرام، جناب حکیم محمد رشید خان قاسمی صاحب (صدر قاضی نرمل) اور جناب مولانا عبد العلیم صاحب قاسمی (نائب قاضی) کی موجودگی میں ہوا۔ تقریب میں مدعو مہمانِ خصوصی جناب سید ارجمند علی صاحب (چیئرمین ڈسٹرکٹ لائبریری) اور شری اپالا گنیش چکرورتی (وائس چیئرمین بلدیہ) ناگزیر وجوہات کی بنا پر شرکت نہ کر سکے، تاہم ان کی نیک تمنائیں پروگرام کے ساتھ رہیں۔

 

اس موقع پر جناب مجیب قادری صاحب (پرنسپل بلو اسٹار اسکول) اور جناب محمد ارشد علی صاحب (اردو آفیسر، کلکٹریٹ کاماریڈی) نے خطاب کرتے ہوئے عید کے پیغام اور تعلیمی و سماجی بیداری پر جامع روشنی ڈالی، جسے حاضرین نے خوب سراہا۔ مختلف مذاہب کے نمائندوں شری پجاری آنند مہاراج، ریورنڈ ایس سشیل کمار اور بابا گرو نام سنگھ جی نے بھی بھائی چارے کے فروغ پر زور دیا۔

 

تقریب میں شہر کی سرکردہ سماجی و سیاسی شخصیات نے بھی بطور مہمان شرکت کی، جن میں جناب محمد عرفان (کونسلر)، جناب محمد زکی، جناب احمد حبیب علی (ریٹائرڈ پرنسپل)، جناب ایم اے رحیم (ریٹائرڈ) اور جناب عثمان بن عقیل (ایڈیٹر ان چیف “آوازِ نرمل نیوز” و پروپرائٹر یافائی سی سی ٹی وی سیکیورٹی سسٹم) شامل تھے۔ ان تمام شخصیات نے پروگرام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے منتظمین کی ستائش کی۔ تقریب کے اختتام پر امیرِ مقامی جناب غلام درانی نے تمام شرکاء اور معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *