
File photo
حیدرآباد: مالک کی جانب سے ملازمت سے نکالے جانے پر برہم شوہر بیوی اس کی بائیک، گیس کا چولہا اور سلنڈر لے کر فرار ہو گئے۔ یہ واقعہ گھٹکیسر پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا جو تاخیر سے منظرِ عام پر آیا۔
پولیس کے مطابق آندھرا پردیش سے تعلق رکھنے والے کرن اور اس کی بیوی روزگار کی تلاش میں انکشاپور آئے ہوئے تھے۔ مقامی پراوین نے انہیں ایک ماہ قبل اپنے فارم ہاؤس میں کام پر رکھا تھا
اور انہیں 25 ہزار روپے ایڈوانس بھی دئیے۔تاہم کام ٹھیک طریقے سے نہ کرنے پر مالک نے انہیں ڈیوٹی پر نہ آنے کی ہدایت دی۔ اس بات پر ناراض ہو کر یہ جوڑا اسی مہینے کی 16 تاریخ کو مالک کی
بائیک ،گیس کا چولہا اور سلنڈر لے کر فرارہوگیا۔فون کرنے پر انہوں نے کہا کہ وہ جلد واپس آئیں گے لیکن وہ واپس نہیں آئے جس پر پراوین نے پولیس میں شکایت درج کروائی، جس پر کیس درج کر لیا گیا۔
