بحر ہند میں امریکی اڈے ڈیگو گارشیا ایرانی میزائل حملے کا نشانہ، امریکی اخبار

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکی جریدے وال اسٹریٹ جرنل نے اپنی ایک رپورٹ میں دعوی کیا ہے کہ ایران نے بحر ہند میں واقع امریکی دور دراز اور اسٹریٹجک فوجی اڈے ڈیگو گارشیا کو میزائل حملے کا نشانہ بنایا ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران نے اس اڈے پر دو بیلسٹک میزائل داغے۔

امریکی حکام نے وال اسٹریٹ جرنل سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ ان میزائل حملوں کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

اخبار نے لکھا ہے کہ ڈیگو گارشیا کا فوجی اڈہ ایران سے تقریباً چار ہزار کلومیٹر کے فاصلے پر واقع ہے، اور اس پر حملہ ایران کی طویل فاصلے تک مار کرنے والی میزائل صلاحیت کو ظاہر کرتا ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *