جنگ کا تیرہواں دن: پالماخیم، عوبدا کے فضائی اڈوں اور شین بیت کے ہیڈکوارٹر پر حملے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امریکہ اور صہیونی حکومت کی جارحیت کے جواب میں ایران کی جانب سے صہیونی اور امریکی تنصیبات پر جوابی حملے جاری ہیں۔

تفصیلات کے ہائپرسونک میزائل فتاح اور خیبر شکن نے حیفا، تل ابیب اور بئرسبع میں پچاس سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا۔ ذرائع نے تل ابیب میں موساد کے ایک ہیڈکوارٹر پر حملے کے بعد ملبہ ہٹانے کی کارروائی کی خبر دی، جبکہ اسرائیلی فوج کی جانب سے اس حوالے سے تصاویر کو مکمل طور پر سنسر کیے جانے کی اطلاعات بھی سامنے آئی ہیں۔

سپاہ پاسداران کی شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق حزب اللہ لبنان کے ساتھ مشترکہ کارروائی کے دوران پانچ گھنٹے کے اندر اسرائیلی دفاعی نظام آئرن ڈوم کو مفلوج کردیا گیا۔ قدر، عماد اور فتاح میزائلوں کے ذریعے خطے میں موجود امریکی اڈوں الازرق اور الخرج کو نشانہ بنایا گیا۔

شین بٹ کا ہیڈکوارٹر اور اہم فضائی اڈے تباہ

ایرانی آرمی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں کے دوران ایرانی فوج کے انتحاری ڈرونز نے اسرائیلی رژیم کے فضائی اڈوں پالماخیم اور عوبدا کے علاوہ اس کی داخلی سکیورٹی ایجنسی شین بیت کے ہیڈکوارٹر کو نشانہ بنایا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں پالماخیم اور عوبدا کے فضائی اڈوں کے کنٹرول ٹاور، رن وے اور طیارہ گاہوں کو ہدف بنایا گیا۔

اطلاع کے مطابق پالماخیم فضائی اڈہ تل ابیب کے قریب واقع ہے اور اسے اسرائیل کے سیٹلائٹ لانچ اور میزائل تجربات کے مرکزی مراکز میں شمار کیا جاتا ہے۔ یہاں ڈیوڈز سلنگ جیسے میزائل دفاعی نظام اور ہرمیس 900 ڈرون بھی تعینات ہیں۔ جبکہ عوبدا فضائی اڈہ اسرائیلی فضائیہ کی ایک اہم تربیتی تنصیب ہے اور اسے اسٹریٹیجک فوجی مرکز سمجھا جاتا ہے۔ بعض رپورٹس کے مطابق یہاں امریکی F‑22 جنگی طیاروں کی بھی تعیناتی رہی ہے۔

اسی طرح شین بیت اسرائیل کی داخلی سکیورٹی ایجنسی ہے جو حساس سکیورٹی آپریشنز کی کمان، اہم شخصیات اور اہم تنصیبات کے تحفظ کی ذمہ دار سمجھی جاتی ہے۔

کرمان میں امریکی جدید ڈرون تباہ

دوسری جانب خاتم الانبیاء سینٹرل ڈیفنس ہیڈکوارٹر کے ترجمان نے اعلان کیا کہ ایران کے شہر کرمان میں ایک امریکی MQ‑9 ڈرون کو مار گرایا گیا ہے۔ اب تک ایرانی فضائی دفاعی سسٹم نے امریکہ اور صہیونی حکومت کے 100 سے زائد ڈرون طیارے گرایے ہیں جن میں ہرمس، آربیٹر اور ایم کیو9 جیسے جدید طیارے شامل ہیں۔

جنگ کے اثرات، امریکہ میں مہنگائی کا طوفان

امریکی میڈیا نے انکشاف کیا ہے کہ انسانی اور مالی نقصانات کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم پس پردہ اس وسیع جنگ سے نکلنے کا راستہ تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ رپورٹوں کے مطابق اس کشیدگی کے ابتدائی داخلی اثرات بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں اور کیلیفورنیا میں پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

کیلیفورنیا کے گورنر نے پیٹرول کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جنگی پالیسیوں نے منڈیوں میں عدم استحکام پیدا کر دیا ہے۔ یہ بیانات ایسے وقت سامنے آئے ہیں جب غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ۱۳ دنوں کے دوران خطے میں موجود امریکی اڈوں کو بھاری نقصانات اٹھانا پڑے ہیں اور کویت و عراق سے ہلاک اور زخمی ہونے والے امریکی فوجیوں کی منتقلی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *