ایران کا اسرائیل کے شہر تل ابیب پر حملہ

نئی دہلی ۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل کے شہر تل ابیب سے سامنے آنے والی تصاویر میں آسمان پر دھوئیں اور بخارات کے گہرے نشانات دیکھے جا سکتے ہیں جبکہ شہر کے ایک حصے سے دھواں بلند ہوتا بھی دکھائی دے رہا ہے۔

 

یہ مناظر اسرائیلی فوج کی اس رپورٹ کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں بتایا گیا تھا کہ ایران کی جانب سے اسرائیل کی طرف میزائل داغے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوج کے مطابق ملک کا دفاعی نظام ممکنہ خطرات کو ناکام بنانے کے لیے پوری طرح متحرک ہے۔

 

دوسری جانب اسرائیل کی طبی ایمرجنسی سروسز نے ایک تازہ بیان میں کہا ہے کہ شارپنل لگنے کے باعث زخمی ہونے والے تین افراد کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے تاہم حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ زخمی ملک کے کس علاقے میں ہیں۔

 

اس سے قبل اسرائیلی وزارتِ صحت نے بھی اطلاع دی تھی کہ جنگ شروع ہونے کے بعد سے اب تک تقریباً دو ہزار زخمی افراد کو طبی سہولیات فراہم کی جا چکی ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *