متحدہ عرب امارات کی شہریوں کو ایڈوائزری

نئی دہلی۔ متحدہ عرب امارات کی وزارتِ داخلہ نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ موجودہ صورتحال کے پیشِ نظر محفوظ مقامات پر پناہ لیں اور حکام کی جانب سے جاری کردہ ہدایات پر سختی سے عمل کریں۔

 

وزارتِ داخلہ کے مطابق ملک کا فضائی دفاعی نظام اس وقت ممکنہ میزائل خطرے سے نمٹنے کے لیے مکمل طور پر متحرک ہے اور صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ دفاعی نظام کسی بھی ممکنہ حملے کو روکنے اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے سرگرم عمل ہے۔

 

وزارت نے اپنے جاری کردہ بیان میں عوام سے اپیل کی کہ وہ غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکلیں، محفوظ مقامات پر قیام کریں اور سرکاری ویب سائٹ اور سرکاری ذرائع ابلاغ کے ذریعے جاری ہونے والی وارننگز اور تازہ اطلاعات پر مکمل طور پر عمل کریں۔

 

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *