مقبوضہ فلسطین کی ایلات بندرگاہ پر ڈرون حملہ

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، صیہونی حکومت کے چینل 13 نے بتایا ہے کہ ایک ڈرون یمن سے مقبوضہ فلسطین میں داخل ہوا تاہم ایلات کے قریب اسے روک کر تباہ کردیا گیا۔

اس سے قبل عبرانی ذرائع نے خبر دی تھی کہ میزائل حملے کے امکان کی وجہ سے ایلات میں خطرے کے سائرن کی آواز سنائی دی۔

لیکن چند منٹ بعد معلوم ہوا کہ یہ واقعہ مقبوضہ علاقوں کی طرف ڈرون کے لانچ کی وجہ سے پیش آیا۔

عبرانی میڈیا نے مزید بتایا ہے کہ صیہونی حکومت کے فضائی دفاع نے اس ڈرون کو بحیرہ احمر کے اوپر ایلات کے قریب مار گرایا۔

ایلات شہر کے ایک صہیونی اہلکار نے بھی کہا: ایلات کے خلاف آج کے ڈرون حملے کے بعد اس شہر کے ارد گرد فضائی دفاعی نظام کو بہت زیادہ مضبوط کیا گیا ہے۔

دوسری طرف اس حملے کے بارے میں یمنی ذرائع نے آنے والے گھنٹوں میں یمنی مسلح افواج کے اہم بیان کی اطلاع دی ہے۔

یمنی مسلح افواج کے ترجمان یحیی ساری نے المیادین کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ آنے والے گھنٹوں میں یمنی مسلح افواج کی طرف سے ایک اہم بیان شائع کیا جائے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *