[]
وجے واڑہ _ 31 اکتوبر ( اردولیکس) تلگودیشم کے سربراہ و سابق چیف منسٹر چندرابابو نائیڈو 52 دن بعد جیل سے باہر آگئے۔ اسکل ڈیولپمنٹ اسکام کیس میں چندرابابو نائیڈو کو جگن موہن ریڈی حکومت نے انھیں 9 ستمبر کو گرفتار کرتے ہوئے دوسرے راجمندری جیل بھیج دیا تھا
تاہم چندرابابو نائیڈو کی خرابی صحت کے باعث آندھراپردیش ہائی کورٹ نے تلگودیشم سربراہ چندرا بابو نائیڈو کو اسکل ڈیولپمنٹ اسکام کیس میں عبوری ضمانت منظور کردی ہے
، آج اے پی ہائی کورٹ نے انہیں علاج کے لئے عبوری ضمانت دے دی ہے۔ عدالت نے چار ہفتوں کے لیے ضمانت منظور کرتے ہوئے 28 نومبر کی شام جیل واپس ہونے کی ہدایت دی ۔ اے سی بی کورٹ کی جانب سے اسکل ڈیولپمنٹ کیس میں ضمانت دینے سے انکار کے بعد انھوں نے ضمانت کے لئے اس کیس کو ہائی کورٹ سے رجوع کیا۔
درخواست پر فریقین کے دلائل سننے کے بعد ہائیکورٹ نے فیصلہ محفوظ کردیا تھا جج نے آج منگل کو اپنا فیصلہ سنایا اور عبوری ضمانت منظور کردی ۔ چندرا بابو کی جانب سے وکیل سرینواس کے ساتھ، ایک اور سینئر وکیل سدھارتھا لوتھرا اور اے اے جی پوناولو سدھاکر ریڈی نے ریاستی حکومت کی طرف سے دلائل دئے۔
చంద్రబాబు కు ప్రజలు, అభిమానుల అఖండ స్వాగతం…#ChandrababuNaidu pic.twitter.com/9qjCoy9EuH
— M9.NEWS (@M9Breaking) October 31, 2023