بابر کی واٹس ایپ چاٹ لیک ہونے پر آفریدی برہم

[]

لاہور: پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے پاکستانی کپتان بابراعظم کی چیٹ لیک ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ آفریدی نے کہاکہ میں کہوں گا کہ یہ بہت برا عمل ہے۔ ٹی وی پر کسی کا نجی پیغام کون دکھا سکتاہے اور وہ بھی کپتان کا؟ خود ہمارے کھلاڑی اس قدر بدنام ہورہے ہیں۔

 اگر چیئرمین نے بھی یہ حرکت کی ہے تو یہ بہت برا فعل ہے۔ سابق کپتان نے مزید کہا کہ میں نے راشد بھائی (سابق پاکستانی کرکٹر راشد لطیف) کو بات کرتے ہوئے دیکھا کہ بابر پی سی بی کے چیئرمین ذکا اشرف کو فون کررہے تھے، لیکن وہ جواب نہیں دے رہے تھے۔

 میرے خیال میں یہ ان رپورٹس کا مقابلہ کرنے کیلئے کیاگیا تھا لیکن یہ ضروری نہیں تھا۔ درحقیقت 28 اکتوبر کو راشد لطیف نے ایک پاکستانی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھاکہ بابراعظم نے ذکاء اشرف سے رابطہ کرنے کی کوشش کی تھی لیکن انہوں نے بابر کی کال یا میسج کا جواب نہیں دیا۔

ان کی تنقید کو دیکھ کر اشرف نے ایک پاکستانی چینل کو انٹرویو دیا۔ اشرف نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تردید کی۔ اس پر وضاحت دیتے ہوئے اشرف نے بتایاکہ بابر نے ان سے رابطہ نہیں کیا۔ اپنی بات کو ثابت کرنے کیلئے انہوں نے انٹرویو لینے والے کے ساتھ ایک چیٹ شیئر کی۔ یہ بات بابر اور چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او) سلمان نصیر کے درمیان ہوئی تھی۔



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *