دفتر مجمع علماء و طلاب جنوب ھند کا افتتاح عمل میں آیا

8 رمضان المبارک مطابق 26 فروری قم المقدس ایران میں دفتر مجمع علماء جنوب ھندوستان قم المقدس کی جانب سے دفتر مجمع علماء و طلاب جنوب ھند کا افتتاح عمل میں آیا جسمیں مہمان خصوصی حجتہ الاسلام حاج شیخ علی کاظمی دامت برکاتہ نائب نمائندہ محترم ولی فقیہ ڈاکٹر حضرت آیت اللہ عبد المجید حکیم الہی دامت برکاتہ
آقا سید نظر عباس نمائندہ شوری منطقہ جنوب ھند المصطفی العالمیہ نے شرکت کی اس موقع ہر منعقدہ جشن میں حجتہ الاسلام مولانا مرزا رضوان علی اصفہانی مبلغ سیار جنوب ھند حجتہ الاسلام مولانا حبیب رضا باقری اور تمام نماندہ شوری منطقہ ھند اور جنوب ھند کے ھر صوبہ کے سربراہ اور اراکین نے شرکت کی اس دفتر کا اھداف مجالس و محافل قرانی کلاسس،خواتین کے برنامہ بچوں کے لئے کلاسس اور دیگر پروگرام شامل ہونگے اس جشن افتتاح میں حجتہ الاسلام مولانا مرزا علی اکبر کربلائی صاحب کے کتاب شیعہ و محب اور
نور زندگی و ذکر اہل بیتؑ کا رسم اجرا عمل میں آئی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *