[]
بیجنگ: شینزو-16 کا عملہ پانچ ماہ کا خلائی اسٹیشن مشن مکمل کرنے کے بعد منگل کو بحفاظت زمین پر پہنچ گیا۔ چائنا مینڈ اسپیس ایجنسی (سی ایم ایس اے) نے کہا کہ خلابازجینگ ہائیپینگ، ژو یانگ زو اور گوئی ہائیچاو کو لے کرشین زو-16 شمالی چین کے منگولیا آٹونومس خطے میں مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 11 منٹ پراترا۔ اس ٹیم میں تین چینی خلاباز شامل تھے۔
سی ایم ایس اے نے کہا کہ شینزوو-16 خلابازصحت مند ہیں اورشینزوو-16 کا انسان بردار مشن کامیاب رہا اور ساتھ ہی چین میں اس وقت دستیاب تمام خلابازوں، خلائی جہاز کے پائلٹس، اسپیس فلائٹ انجینئرز اور پے لوڈ ماہرین نے اپنی پرواز اور عملی تربیت مکمل کر لی ہے۔
سی ایم ایس اے نے کہا کہ اس مہم نے عملے کے اسپیس فلائٹ پروگرام اور خلائی سائنس کے تجربات کے بعد ترقی اور تعمیر میں ایک اچھی بنیاد رکھی ہے۔
خلاء میں چین کے پہلے خلائی جہاز کے انجینئر ژو نے کہا کہ انہوں نے پانچ ماہ کے مشن کے دوران کامیابی سے مختلف کام مکمل کیے اور ملک کی قومی خلائی تجربہ گاہ، خلائی اسٹیشن تیانگونگ کا دورہ کیا۔ چین کا خلائی اسٹیشن حیرت انگیز ہے اور ہمیشہ دیکھنے کے قابل ہے۔
چین نے 30 مئی 2023 کو انسان بردار خلائی جہاز شینزوو-16 کو لانچ کیا۔ یہ چین کے خلائی اسٹیشن کے ایپلی کیشنز اور ترقی کا پہلا عملے کا مشن تھا۔ اس کے عملے نے، جو 154 دن تک خلا میں رہا، مجموعی طور پر 70 خلائی تجربات کیے، ایک اسپیس واک کیا، خلائی اسٹیشن سے ایک لیکچر دیا اور کئی مواقع پر کارگو کی نقل و حرکت میں مدد کی۔