[]
کولکتہ: پاکستانی کرکٹرز نے فائیو اسٹار ہوٹل کی پروٹین ڈائٹ مسترد کرتے ہوئے مشہور ہوٹل سے بریانی آرڈر کردی۔ پاکستانی ٹیم ہفتہ کو کولکتہ پہنچی تھی جہاں پاکستان کا آئندہ میچ کل ایڈن گارڈنز میں بنگلا دیش سے ہے۔
اپنے اہم میچ سے قبل اطلاعات ہیں کہ ٹیم نے فائیو اسٹار ہوٹل کی پروٹین ڈائٹ کے بجائے بریانی اور دیگر کھانوں کو ترجیح دی ہے۔
ایک رپوٹ میں دعویٰ کیا گیاہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے فائیو اسٹار ہوٹل کا صحت بخش کھانا مسترد کرتے ہوئے فوڈ ایپ کے ذریعے کولکتہ کے ایک مشہور ہوٹل سے بریانی، چانپ، فرنی، کباب اور شاہی ٹکڑے منگوائے۔
پاکستانی کرکٹرز نے اب تک پورے ٹورنامنٹ میں بریانی کا مزہ لیاہے اور گزشتہ روز بھی ٹیم نے فائیو اسٹار ہوٹل میں رات کا پروٹین سے بھرپور کھانا کھانے سے انکار کردیا تھا۔
فائیو اسٹار کے مینیو میں ٹیم کیلئے اٹالین کباب، انڈے وغیرہ رکھے گئے تھے۔ پاکستانی ٹیم جس فائیو اسٹار ہوٹل میں قیام پذیر ہے وہاں سیکوریٹی انتہائی سخت ہے اور پاکستان ٹیم کیلئے مختص فلور پر صرف خصوصی سروس کو ہی جانے کی اجازت ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کی ورلڈکپ میں کارکردگی انتہائی خراب ہے اور مسلسل 4 میاچس میں شکست کے بعد سیمی فائنل میں رسائی تقریباً ناممکن بن چکی ہے۔