[]
حیدرآباد: محترمہ شیراز خان سینئر قائد و تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی سابق نائب صدرنشین نے تلنگانہ عوام کے لئے 6ضمانتی اسکیمات کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے عوام کے لئے بڑا تحفہ قرار دیاـ
محترمہ شیراز خان نے عوام سے اپیل کی کہ وہ 30 نومبر کو منعقد ہونے والے تلنگانہ اسمبلی انتخابات میں کانگریس کے تمام امیدواروں کو شاندار کامیابی سےہمکنار کریں۔
انہوں نے کہا کہ کرناٹک میں ہونے والی کانگریس کی تاریخی و ریکارڈ کامیابی سے بی آر ایس کافی خوفزہ ہو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد اور تمام اضلاع میں عوام میں کانگریس کی مقبولیت میں کافی اضافہ ہو چکا ھے۔ ہر گھر’ دفتر’ بازار و ہر مقام پر کانگریس کی کامیابی کی صدائیں گونج رہی ہیں۔
شیراز خان نے بتایا کہ کانگریس کے اقتدار پر آنے کے بعد 6 ضمانتی اسکیمات کے تحت خواتین کو مہا لکشمی اسکیم کے تحت ہر ماہ 2500 مالی مدد دی جائے گی اور خواتین کو بسوں میں مفت سفر کی سہولت کے علاوہ پکوان گیس سلنڈر صرف 500 روپے میں دیا جاۓ گا جوکہ اب 1200 روپے میں عوام کو سربراہ کیا جارہا ھے۔
اس کے علاوہ یوواوکاسم اسکیم کے تحت نوجوانوں کو تعلیم کے لئے ودیا بھروسہ کارڈ کے تحت 5 لاکھ روپے کی مدد کی جاۓ گی اور تلنگانہ کے ہر منڈل میں ایک سرکاری تلنگانہ انٹرنیشنل اسکول قائم کیا جائے گا۔
“چئیوتا” اسکیم کے تحت عمر رسیدہ مردو خواتین کو ماہانہ 4000 ہزار روپے کی مالی مدد کی جاۓ گی اور عوام کو علاج کے لئے راجیو آرو گیہ اسکیم کے ذریعہ 10لاکھ کا انشورنس کرایا جائے گا۔
رعیتوبھروسہ اسکیم کےتحت کسانوں اور ٹیننٹ کسانوں کو سالانہ 15 ہزارروپے کی مدد دی جائے گی۔ فارم لیبرس کو سالانہ12 ہزار روپے اور دھان کی فصل پر 500 روپے بونس دیا جاۓ گا۔
اندرماں انڈلو” اسکیم کے تحت عوام کو ذاتی مکان بنانے کی غرض سے 5 لاکھ روپے دئیے جائیں گے۔ تلنگانہ کے جہد کاروں کو فی کس 250 مربع گز زمین دی جائے گی۔ علاوہ ازیں ” گروہا جیوتی ” اسکیم کے تحت ہرگھر کو 200 یونٹس برقی مفت سربراہ کی جائے گی۔
انہوں نے کہاکہ خواتین کو سماج میں مستحقہاور باوقار مقام کانگریس پارٹی کے اقتدار میں آنے سے ہی ممکن ہے انہوں نے خواتین سے بھی اپیل کی کہ وہ کانگریس کے حق میں اپنے ووٹ کا استعمال کریں