انتخابی مہم کے دوران بی آر ایس امیدوار پر قاتلانہ حملہ _ حملہ آور کی پٹائی کا ویڈیو دیکھیں

[]

حیدرآباد۔ _ تلنگانہ میں حکمران جماعت آر ایس کے ایم ایل اے امیدوار و رکن پارلیمنٹ میدک کتہ پربھاکر ریڈی پر انتخابی مہم کے دوران قاتلانہ حملہ کیا گیا۔ضلع سدی پیٹ دولت آباد منڈل کے سورم پلی میں پیر کی دوپہر بی آر ایس امیدوار پربھا کر ریڈی انتخابی مہم میں حصہ لے رہے تھے کہ اسی دوران اچانک ایک شخص نے ان پر خنجر سے حملہ کر دیا۔ قاتلانہ حملہ میں پربھا کر ریڈی شدید طور پر زخمی ہو گئے، انہیں علاج کے لیے گجویل کے ہاسپٹل منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ فوری طور پر قاتلانہ حملہ کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا۔

اسی دوران انتخابی مہم میں شامل بی آر ایس کے کارکنوں نے رکن پارلیمنٹ کتہ پربھاکر پر قاتلانہ حملہ کرنے والے شخص کی کافی پٹائی کردی اور اسے پولیس کے حوالے کردیا



[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *