47 برس بعد بھی ایرانی قوم اپنے عہد پر ثابت قدم ہے، آیت اللہ مدرسی

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شورائے نگہبان کے رکن آیت‌الله سید محمدرضا مدرسی یزدی نے یوم اللہ 22 بہمن کی مناسبت سے ملک بھر میں عوام کے ملین مارچ پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی عوام کی انقلاب اسلامی کے ساتھ وفاداری تاریخ میں بے نظیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ سردی اور بعض علاقوں میں برف باری کے باوجود شمال سے جنوب اور مشرق سے مغرب تک عوام کی بھرپور شرکت ایک عظیم نعمت ہے جس پر خداوند متعال کا شکر اور عوام کی قدردانی کرنا ضروری ہے۔

آیت اللہ یزدی نے کہا کہ دنیا کی اکثر سماجی تحریکیں وقت گزرنے کے ساتھ اپنی ابتدائی حرارت کھو دیتی ہیں، لیکن انقلاب اسلامی کی فتح کے 47 برس بعد بھی ایرانی عوام نے استقامت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسلامی نظام، قرآن کریم اور اہل بیتؑ کے دفاع کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ معاشی مشکلات کے باوجود عوام اپنے اعلی مقاصد سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *