شام، امریکا اور اسرائیل کے ساتھ مشترکہ آپریشن روم قائم کریں گے، اسرائیلی میڈیا کا انکشاف 

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی ٹی وی چینل 12 نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے اردن میں ایک مشترکہ آپریشن روم قائم کرنے کی تجویز پیش کی ہے، جس میں شام، اسرائیل اور امریکا شامل ہوں گے۔

اطلاع کے مطابق ٹام باراک، امریکا کے خصوصی نمائندہ برائے شام، نے یہ تجویز شام اور اسرائیل کے نمائندوں کے سامنے پیرس میں ملاقاتوں کے دوران رکھی۔ اس منصوبے کے تحت جنوبی شام کی کو غیر مسلح کرنے اور اسرائیل کی ممکنہ عقب نشینی کے امور پر مذاکرات کیے جائیں گے۔

مزید بتایا گیا کہ اس تجویز میں سرحدی علاقوں میں موجود فوجی دستوں کی صورتحال کو مستحکم کرنے اور ایک طرفہ اقدامات سے گریز کرنے پر زور دیا گیا ہے۔

باراک کی پیشکش کے مطابق، مشترکہ آپریشن روم سیاسی، فوجی اور اطلاعاتی امور پر غور کرے گا اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرے گا۔ اس کے علاوہ، تجویز میں شام اور مقبوضہ فلسطین کے سرحدی علاقوں کو اقتصادی ترقی کے لیے تیار کرنے کی بھی تجویز شامل ہے، جس کی مالی معاونت خلیج فارس کے ممالک فراہم کریں گے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *