امریکی دھمکیوں سے جوہری ادارے کی ساکھ کو خطرہ لاحق ہوگیا ہے، ایران کا آئی اے ای اے کو خط

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ویانا میں واقع عالمی اداروں میں ایران کے نمائندے نے امریکہ کی جانب سے ایران کے پرامن جوہری پروگرام کو دی جانے والی حالیہ دھمکیوں کے خلاف عالمی ایٹمی توانائی ایجنسی کو باضابطہ خط ارسال کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران نے جوہری ادارے کے ڈائریکٹر جنرل رفائل گروسی کو لکھے گئے خط میں خبردار کیا ہے کہ ایسے دھمکی آمیز بیانات سے نہ صرف عالمی ادارے کی پیشہ ورانہ ساکھ کو نقصان پہنچتا ہے بلکہ جوہری عدم پھیلاؤ کے عالمی معاہدے پر بین الاقوامی اعتماد بھی کمزور ہوتا ہے۔

خط میں زور دیا گیا ہے کہ جوہری تنصیبات کے خلاف دھمکیوں سے بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہیں اور جوہری ایجنسی کی نگرانی کے نظام پر قائم اعتماد بھی متزلزل ہوگا۔

ایران نے مطالبہ کیا ہے کہ اس طرح کے غیر ذمہ دارانہ اقدامات کی کھلی مذمت کی جائے اور ذمہ دار عناصر کو جواب دہ ٹھہرایا جائے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *