نیتن یاہو کی ایران مخالف ہرزہ سرائی؛ تہران نے غاصب صیہونی وزیراعظم کے جھوٹ بے نقاب کر دیے

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سی این این (CNN) کی ایک ویڈیو پر ردعمل ظاہر کیا ہے جس میں ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں قابض اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو کے دہائیوں پر محیط بیانات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (X) پر جاری کردہ ایک پیغام میں، بقائی نے سی این این ٹیلی ویژن نیٹ ورک کی جانب سے جاری کی گئی اس ویڈیو کا حوالہ دیا جس میں 1996 سے ایران کی جوہری سرگرمیوں کے بارے میں اسرائیلی وزیراعظم کے بار بار کیے جانے والے دعوؤں کو دستاویزی شکل دی گئی ہے۔

سینیئر ایرانی سفارت کار نے لکھا ہے کہ یہ جھوٹ بولنے کی ایسی بیماری ہے جسے اصطلاح میتھومینیا کہتے ہیں۔ سی این این نے ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں نتن یاہو کے تین دہائیوں کے مسلسل جھوٹ کو یکجا کیا ہے، جو ہر بار یہ وارننگ دیتے رہے کہ ایران جوہری بم تیار کرنے کے بہت قریب ہے۔

ایران نے مسلسل ان الزامات کو مسترد کیا ہے اور اس بات پر قائم ہے کہ اس کی سرگرمیاں فطری طور پر پرامن ہیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *