ایرانی وزیر خارجہ عراقچی کی مسیحیوں کو کرسمس اور نئے سال کی مبارکباد

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے کرسمس کی مناسبت سے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ایکس پر ایک پوسٹ جاری کی ہے، جس میں انہوں نے دنیا بھر میں حضرت عیسیٰ مسیح (ع) کی ولادت کا جشن منانے والوں کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیر خارجہ نے اپنے پیغام میں لکھا ہے کہ دنیا بھر میں حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی ولادت کا جشن منانے والے تمام افراد کو ایک محفوظ، صحت مند، پرامن اور خوشیوں بھری کرسمس مبارک ہو۔

انہوں نے مزید کہا کہ امن اور شفقت کے پیامبر کی ولادت کا یہ جشن آپ سب کے لیے باعثِ برکت ہو۔ عباس عراقچی نے اپنے پیغام کے آخر میں ایران میں مقیم آرمینیائی مسیحی برادری کو بھی خاص طور پر یاد کیا اور انہیں پیشگی کرسمس کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کے لیے خیر و برکت کی دعا کی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *