صدام حسین کی بیٹی رغد حسین کو 7 سال قید کی سزا

[]

نئی دہلی _ 23 اکتوبر ( اردولیکس ڈیسک) عراق کے سابق صدر صدام حسین کی بیٹی رغد حسین کو 7 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق انہیں اپنے والد کی سیاسی جماعت بعث پارٹی کی حمایت کرنے پر بغداد کی ایک عدالت نے سزا سنائی ہے

 

صدام حسین کی بعث پارٹی  پر 2003 میں عراق پر حملے کے دوران پابندی لگا دی گئی تھی۔اس کے باوجود رغد حسین نے اس پارٹی کی سرگرمیوں کو وسعت دینے کا اعلان کیا تھا یہ سزا 2021 میں رغد حسین کے کچھ ٹیلی ویژن انٹرویوز کی بنیاد پر لگائی گئی ۔ رغد حسین نے 1979 سے 2003 تک اپنے والد کے دور حکومت میں سعودی ملکیت والے عراق کے حالات کے بارے میں چینل العربیہ سے بات کی۔ اور ان کے والد کے دور کو عراق کا سنہرا دور قرار دیا تھا

 

رغد حسین اس وقت اپنی بہن رعنا کے ساتھ اردن میں مقیم ہیں۔ 2003 میں امریکی فوج نے موصل میں ان کے بھائیوں  کو ہلاک کر دیا تھا

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *