[]
نئی دہلی _ وزیراعظم نریندر مودی آج اترپردیش کے صاحب آباد سے ملک کی پہلے Regional Rapid Transit System (RRTS) کا آغاز کیا ۔ وزیراعظم نے صاحب آباد سے Duhai ڈپو تک RAPIDX ٹرین کو جھنڈی دکھا کر روانہ بھی کیا ۔ انہوں نے آج دلی، غازی آباد، میرٹھ ترجیحی سیکشن کا بھی افتتاح کیا ۔ یہ ٹرین صاحب آباد سے Duhai ڈپو تک 17 کلو میٹر کا فاصلہ طے کرے گی اور غازی آباد، گُلدھر ، Duhai اس کے اسٹیشن ہوں گے۔
RRTS علاقائی آمدورفت کی بہترین سہولت فراہم کرے گی جو دنیا میں سب سے بہتر سمجھی جاتی ہے۔
یہ ٹرینیں 160 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلیں گی اور ہر پندرہ منٹ کے وقفے کے بعد دستیاب ہوںگی۔ تقریباً ایک ہزار سات سو مسافروں کو لے جانے کی گنجائش کے ساتھ RAPIDX ٹرین میں چھ کوچ ہیں، ایک کوچ خواتین کے لیے ریزرو رکھا گیا ہے۔
دونوں ہی سمت سے پہلی ٹرین صبح چھ بجے چلے گی جبکہ آخری ٹرین رات گیارہ بجے روانہ ہوگی۔ عام مسافروں کے لیے یہ سروس کَل سے شروع ہوگی۔
ہر RAPIDX ٹرین میں لیٹنے والی سیٹ، کوٹ ٹانگنے والے ہُکس، میگزین ہولڈرس اور پیروں کو آرام دینے والے پائیدان اور کمپیورٹر پر مرکوز خصوصیات کے ساتھ ایک اضافی پریمیئم کوچ بھی دستیاب ہوگا۔
اسٹینڈرڈ کوچ میں ایک سیٹ کیلئے کرایہ 20 روپے ہوگا جبکہ پریمیم کوچ میں اِس سے دوگنا گرایہ دینا ہوگا۔
دہلی ریجن ٹرانسپورٹ کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکٹر ونے کمار سنگھ نے کہاکہ یو پی آئی کے ذریعے QR ٹکٹ خریدنے اور قومی مشترکہ موبیلٹی کارڈ ری-چارج کرنے کیلئے اسٹیشنوں پر مشینیں نصب کردی گئی ہیں۔ مسافر RAPIDX اسٹیشنوں کے کاﺅنٹرس سے بھی ٹکٹ خرید سکیں گے۔
#WATCH | Prime Minister Narendra Modi interacts with school children and crew of RapidX train – ‘NaMo Bharat’ – connecting Sahibabad to Duhai Depot, onboard the train.
He inaugurated the priority section of Delhi-Ghaziabad-Meerut RRTS Corridor and flagged off NaMo Bharat at… pic.twitter.com/o6GQp7wMav
— ANI (@ANI) October 20, 2023