سمندری طوفان ’دتوا‘ کی دہشت، تمل ناڈو اور پڈوچیری کے لیے اورنج الرٹ، کئی اضلاع میں اسکول اور کالج بند

اس دوران انتظامیہ نے ساحلی علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو چوکس رہنے کا مشورہ دیا ہے جبکہ ماہی گیروں کو سمندر میں نہ جانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ تیز لہروں اور تیز ہواؤں کے امکان کے پیش نظر ریلیف اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ ٹیموں کو الرٹ پر رکھا گیا ہے۔

خبروں کے مطابق سری لنکا میں سمندری طوفان ’دتوا‘ نے بھاری تباہی مچا ئی ہے۔ ہندوستان نے ’آپریشن ساگر بندھو‘ کے تحت سری لنکا کو انسانی امداد بھیجی ہے۔ ہندوستانی فضائیہ کا سی 130جے طیارہ انسانی امداد کے حصے کے طور پر خیمے، کمبل، خوراک اور دیگر ضروری سامان لے کر کولمبو پہنچا۔ وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یہ معلومات شیئر کیں۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *