الفلاح یونیورسٹی کے چانسلر منی لانڈرنگ معاملے میں 13 دن کی ای ڈی حراست میں

نئی دہلی: دہلی کی ایک عدالت نے فرید آباد کی الفلاح یونیورسٹی کے چیئرمین اور چانسلر جواد احمد صدیقی کو بدھ کے روز منی لانڈرنگ سے متعلق ایک معاملے میں 13 دن کے لیے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا ہے۔ یو این آئی اردو کی رپورٹ کے مطابق، یہ فیصلہ ساکیت ضلع عدالت میں ایڈیشنل سیشن جج شیتل چودھری پردھان نے منگل کی دیر رات کارروائی کے دوران سنایا۔

ای ڈی نے عدالت سے 14 دن کی حراست کی درخواست کی تھی۔ ایجنسی نے اپنی درخواست میں کہا کہ صدیقی اس مبینہ اسکیم کا اہم حصہ تھے، جس کے تحت الفلاح یونیورسٹی اور اس سے وابستہ اداروں نے تقریباً 415.10 کروڑ روپے کی رقم ’جرائم کی آمدنی‘ کے طور پر حاصل کی۔ ای ڈی کے مطابق یہ رقم این اے اے سی کی منظوری اور یو جی سی کی منظوری کے دعووں کی بنیاد پر طلبا سے فیس کی شکل میں جمع کی گئی۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *