پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ چیکنگ کے دوران تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی یا شخص کے بارے میں فوراً اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو دیں۔ذرائع کے مطابق، شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر بھی اضافی ناکے قائم کیے گئے ہیں اور گشت کے دوران ڈرون نگرانی کو بھی بڑھایا گیا ہے تاکہ امن و امان کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جا سکے۔
سری نگر میں شبانہ تلاشی مہم، گاڑیوں اور موٹر سائیکل سواروں کی سخت جانچ
