سی پی آئی (ایم ایل) کی سینئر لیڈر مینا تیواری نے بھی کہا کہ وزیراعلیٰ کی ’خواتین روزگاراسکیم‘کے تحت دیئے گئے 10ہزار روپئے کا زمین پر کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔ حکومت کے خلاف خواتین میں بڑے پیمانے پر عدم اطمینان ہے۔ دریں اثنا، دیگھا سے سی پی آئی (ایم ایل) امیدوار دیویا گوتم نے کہا کہ اس الیکشن میں نوجوانوں نے تبدیلی کے لیے آواز اٹھائی ہے، بہار کے عوام تبدیلی کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ اس طرح سی پی آئی (ایم ایل) نے بہار انتخابات کو ایک عوامی تحریک کے طور پر پیش کرتے ہوئے لوگوں سے تبدیلی ٔ اقتدار کی اپیل کی ہے۔
دیپانکر بھٹا چاریہ کا دعویٰ، بہار میں حکومت مخالف لہر کے آثار؟، ایس آئی آر کی وجہ سے ووٹروں میں آئی بیداری
