بچوں کو زہر دے کر مار دینے کے بعد ماں کی خودکشی۔ حیدرآباد میں واقعہ

[]

حیدرآباد۔ حیدرآباد میں ایک خاتون نے  اپنے معصوم بچوں کو زہر دے کر ماردینے کے بعد خودکشی کرلی لی۔یہ واقعہ شہر کے علاقہ بورا بنڈہ میں پیش آیا۔

 

32 سالہ جیوتی سرکاری اسکول میں ٹیچر کی حیثیت سے خدمات انجام دیا کرتی تھی۔اس کی شادی وجے کمار نامی شخص سے ہوئی تھی یہ جوڑا اپنے دونوں بچوں کے ساتھ راج نگر بورا بنڈہ میں مقیم تھا۔ خاتون کا بڑا بیٹا چار سالہ ارجن اور دوسرا بیٹا ڈیڑھ سالہ آدیتیہ ذہنی طور پر متاثر تھے

 

جس کی وجہ سے خاتون کافی تناؤ میں تھی۔ آج صبح اس نے اپنے دونوں بچوں کو دودھ میں زہر ملا کر دے دیا اور اس کے بعد جوتی نے پھانسی لے لی۔بورا بنڈا پولیس نے مشتبہ موت کا مقدمہ درج کر لیا اور مصروف تحقیقات ہے۔

 

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *