’ایس آئی آر سے پہلے یوپی میں ذات اور مذہب کی بنیاد پر مقرر کئے گئے افسران‘، سماجوادی پارٹی کا سنگین الزام

اتنا ہی نہیں سماج وادی پارٹی نے الزام لگایا کہ ریاست میں ایس آئی آر کرانے کے لئے مقرر کیے گئے بی ایل او، ای آر او اور اے ڈی ایم (انتخابات) کوذات اورمذہب کی بنیاد پر بی جے پی حکومت کی ذہنیت کے مطابق تعینات کیا گیا ہے۔ ایس پی نے کہا کہ 403 اسمبلی حلقوں کے 1,62,486 پولنگ اسٹیشنوں پر 15.44 کروڑ ووٹروں کے لیے ایس آئی آر کا عمل شروع کرنے سے پہلے بی ایل او (بوتھ لیول آفیسرز)، اے ڈی ایم (انتخابات) اور الیکٹورل رجسٹریشن آفیسرز (ای آر اوز) کی تقرری بغیر کسی مذہب یا امتیاز کے کی جانی چاہیے۔ ایسا کرنے سے الیکشن کمیشن آف انڈیا کی معتبریت پر کوئی سوالیہ نشان نہیں لگے گا۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *