آئی ایس او پاکستان کے تین روزہ 52ویں سالانہ قرآن واہلبیت کنونشن کا آغاز

[]

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے تین روزہ 52ویں سالانہ قرآن واہلبیت کنونشن کا آغاز بانی آئی ایس او پاکستان ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید کے مرقد پر اسکاوٹ سلامی سے  ہو گیا۔ اسکاوٹ سلامی میں امامیہ اسکاوٹس کے چاک وچوبند دستے نے حصہ لیا۔اسکاوٹس نے مرقد ڈاکٹر محمد علی نقوی شہید پر ترانہ پڑھا اور مزار پر پھول چڑھائے۔

اس موقع پر علامہ آل حسن،فرزند شہید ڈاکٹر موسیٰ نقوی،پنجاب بوائے اسکاؤٹ سے راحت جعفری،امامیہ چیف اسکاؤٹ علی زین اورمرکزی صدر آئی ایس او پاکستان حسن عارف نے خطاب کیا۔

آئی ایس او پاکستان کے تین روزہ 52ویں سالانہ قرآن واہلبیت کنونشن کا آغاز

کنونشن کے دوسرے استقامت فسلطین کانفرنس جامعۃ المصطفی، پاک عرب سوسائٹی فیروز پور روڈ لاہور میں منعقد ہو گی۔

کانفرنس سے  جماعت اسلامی کے رہنما لیاقت بلوچ،معروف تجزیہ نگار اوریا مقبول جان،مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی جنرل سیکرٹری ناصر عباس شیرازی،سابق وزیر تعلیم منیر گیلانی  اوررکن نطارت علامہ ڈاکٹر عقیل موسیٰ خطاب کریں گے۔کنونشن کے آخری روز نئے مرکزی صدر کا اعلان و انتخاب ہوگا۔اتوار کو لاہور کے مال روڈ پر حمایت فسلطین ریلی بھی ہوگی جس میں ملک بھر سے ہزاروں کارکنان شریک ہوں گے۔

آئی ایس او پاکستان کے تین روزہ 52ویں سالانہ قرآن واہلبیت کنونشن کا آغاز

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *