ٹرمپ اور کم جونگ اُن کی ملاقات کا امکان کم ہے، جنوبی کوریا

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جنوبی کوریا کی حکومت نے امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اُن کے درمیان ممکنہ ملاقات کے امکانات کو کم قرار دیا ہے، تاہم اسے مکمل طور پر رد بھی نہیں کیا۔

جنوبی کوریا کے صدارتی دفتر کے نائب مشیر برائے قومی سلامتی، او ہیون جو، نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت کو اس ملاقات کے انعقاد کے حوالے سے کوئی واضح اشارہ یا علامت نظر نہیں آرہی۔ ان کے مطابق، اس بارے میں صرف بعض اخبارات میں قیاس آرائی کی جارہی ہیں اور کوئی سرکاری اطلاع موجود نہیں۔

انہوں نے یاد دلایا کہ 2019 میں کم جونگ اُن اور ٹرمپ کے درمیان شمالی اور جنوبی کوریا کی سرحد پر ملاقات بہت مختصر وقت میں طے پائی تھی۔ جنوبی کوریا اپنی معلومات کی بنیاد پر سمجھتا ہے کہ ایسی ملاقات کا امکان کم ہے، لیکن چونکہ شمالی کوریا اکثر توقعات کے برعکس اقدامات کرتا ہے، اس لیے اس امکان کو مکمل طور پر مسترد نہیں کیا جاسکتا۔

اس سے قبل جنوبی کوریا کے قومی سلامتی کے مشیر وی سونگ لاک نے بھی کہا تھا کہ سیول کو اس ملاقات کی تیاری کے کوئی آثار نظر نہیں آتے، تاہم وہ ایسے کسی بھی ممکنہ واقعے کے لیے تیار ہے۔

[]

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *